نئی دہلی ، 27 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) گجرات میں ہندوستان۔پاکستان بین الاقوامی سرحد کے پاس سے کی سر حد سیکورٹی فورس کے جوانوں نے ایک پاکستانی شہری کو گرفتار کیا ہے۔حکام نے منگل کو بتایا کہ بی ایس ایف کے گشت نے سرحدی بناسکاٹھا ضلع میں سر حد ستون نمبر 1015 کی ’کمار‘ سرحد چوکی سے پیر کی شام سندھی زبان بولنے والے محمد علی (35) کو گرفتار کیا تھا۔حکام نے بتایا کہ وہ ہندوستانی علاقے میں گھسنے کی کوشش کر رہا تھا جب اسے گرفتار کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ مزید پوچھ گچھ کے لئے اسے کچھ ضلع کے بالیسر پولیس تھانے لایا گیا،اس سے کچھ بھی ٹھوس برآمد نہیں ہوا ہے۔مارچ میں یہ دوسرا واقعہ ہے جب بی ایس ایف نے کسی پاکستانی شہری کو ہندوستانی سرحد میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا۔سرحد سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے سرحد ستون نمبر 1050 کے قریب سے چھ مارچ کو 30 سالہ ایک پاکستانی شہری کو گرفتار کیا تھا۔